بنگلور: ماہ ربیع الاول کے مبارک مہینے میں جماعت اسلامی کرناٹک کی جانب سے 10 روزہ سیرت نبوی مہم منائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ 30 ستمبر سے 9 اکتوبر تک چلائی جائے گی۔ اس سلسلے میں جماعت کے ذمہ دار مولانا وحید الدین خان نے بتایا کہ اس مہم کا عنوان ہے "آؤ پیغام نبی کو عام کریں" جس میں مختلف قسم کے پروگرامس منعقد کیے جائیں گے جن کے ذریعے برادران وطن میں سیرت رسول کا تعارف پیش کیا جائے گا۔ Jamaat e Islami Karnataka ten days Campaign to Spread the Message of Peace
یہ بھی پڑھیں:
- رحمۃ للعالمین کے پیغام کو عام کرنے کے لیے 'امن واک'
- جماعت اسلامی گجرات کی پہل ’نبی کریمﷺ کا پیغام، انسانیت کے نام‘
اس سلسلے میں جماعت اسلامی کرناٹک کے ذمہ دار مولانا وحید الدین خان نے مزید بتایا کہ مذکورہ مہم کے دوران ریاست بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرامس منعقد کیے جائیں گے جن میں متعدد کتب کا اجراء عمل میں آئے گا اور پیارے نبی کی سیرت کے عنوان پر سمینار کا اہتمام و سیرت پروچن کا انعقاد کیا جائے گا۔