ETV Bharat / state

Backward Label on Bidar District 'ضلع کے پسماندہ لیبل کو ہٹانا ہم سب کی ذمہ داری' - etv bharat urdu news

بیدر ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی کمشنر گاوں کی جانب پروگرام' کے تحت مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل اور ضروریات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے مقامی عوام کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا تیقن دیا۔

Backward Label
Backward Label
author img

By

Published : Feb 20, 2023, 2:29 PM IST

بیدر: یادگیر تعلقہ کے کونکل گاؤں کے گورنمنٹ ہائی اسکول کے احاطہ میں ڈپٹی کمشنر گاؤں کی جانب پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر یادگیر نے گاؤں کے معذوروں میں پنشن لیٹر اور سرکاری مراعات تقسیم کیے۔ اس موقعے پر ضلع ڈپٹی کمشنر سنیہل آر نے کہا کہ ضلع کے دیہاتوں کو کھلے مقامات پر بیت الخلا سے پاک بنانا چاہیے، ہمیں پسماندہ ضلع کے لیبل سے باہر نکلنا چاہیے۔ یہ پروگرام دیہی علاقوں کے لوگوں کے مختلف شکایات کی درخواستیں وصول کرتا ہے اور انہیں موقع پر حل کرکے گاؤں کی ترقی کرتا ہے جن میں پنشن کی اسکیم، ووٹر لسٹ پر نظر ثانی، خشک سالی، سیلاب کی تصدیق اور معاوضہ، اہل خاندانوں میں بی پی ایل کارڈ کی تقسیم سے متعلق وہ دیگر درخواستیں جمع کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر دیہاتوں میں درکار بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے دفتر کے چکر لگانے سے بچنے کے لیے ضلع انتظامیہ آپ کی دہلیز پر آئی ہے۔

یہ پروگرام نہ صرف محکمہ ریونیو سے متعلق مسائل کو حل کرتا ہے بلکہ محکمہ خواتین و اطفال بہبود، پنچایت ترقی محکمہ اور دوسرے محکمہ سے متعلق بھی مسائل کو اگر ہماری توجہ میں لاتا ہے جس سے ہم ضلع انتظامیہ کی سطح پر مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے گاؤں کے ہائی اسکول میں کمروں کا معائنہ کیا اور اسکول کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ گاؤں میں صفائی کو اولین ترجیح دی جائے اور گاؤں والوں کی درخواست پر سی سی روڈ کے لیے پنچایت ڈیولپمنٹ افسران کو تعمیر کے لئے کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کل 103 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں اراضی کا سروے، سڑک کی مرمت، نئی سڑک، مکان کی منظوری، بجلی کا مسئلہ اور ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: لرننگ فیسٹیول بچوں کی جامع نشوونما میں مدد کرتا ہے

یادگیر ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امریش نائک نے کہا کہ جمہوریت میں نوجوانوں کی بڑی اہمیت ہے، نوجوان ووٹ سے متعلق شعور بیدار کریں۔ ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ تصویری شناختی کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ووٹر کا شناختی کارڈ نہیں ہے تو وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ راشن کارڈ سمیت کوئی بھی شناختی دستاویز لے کر پولنگ بوتھ پر جا کر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ اس موقعے پر ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امریش آر نائیک، اسسٹنٹ کمشنر شاہ عالم حسین، وڈگیرہ تحصیلدار سریش انکلگی، ولیج پنچایت کی چیئرپرسن شانتما، وائس چیئرپرسن گوراما، ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اجیت نائیک، پسماندہ طبقات کے محکمہ کے افسر راگویندر، وڈگیرہ ریونیو انسپکٹر گریشا، ریونیو انسپکٹر سدھایا پاٹل، گرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر پرشانت، ولیج ایڈمنسٹریشن آفیسر ہنومنت راجو، اور مختلف محکموں کے دیگر ضلع سطح کے افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.