ETV Bharat / state

Protect the Environment آنے والی نسلوں کے لیے ماحول کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے - عالمی یوم ماحولیات کی تقریبات

دنیا بھر میں 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات تحفظ منایا جاتا ہے جس کے تحت ماحولیات کے تحفظ کے تئیں شعور بیدار کرنے کے لئے مختلف پروگرامس منعقد کیے جاتے ہیں۔ Protect the Environment

World Environment Day 2023
World Environment Day 2023
author img

By

Published : Jun 6, 2023, 1:54 PM IST

یادگیر: اسمال انڈسٹریز اور پبلک انٹر پرائزز کے وزیر شرنباسپا گوڑا درشنا پور نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم آنے والی نسل کے لیے ماحول کی حفاظت کریں۔ انہوں نے یہ بات ضلعی انتظامیہ اور ضلع پنچایت اور علاقائی اور سماجی جنگلات کے محکمے کی جانب سے لمبینی پارک میں منعقد عالمی یوم ماحولیات کی تقریبات کے حصہ کے طور پر پودے لگاتے ہوئے کہی۔

World Environment Day 2023
World Environment Day 2023

انہوں نے کہاکہ کم از کم ایک خاندان کو یوم ماحولیات کے دن کم ازکم ایک درخت لگانے کا پختہ عزم کرنا چاہیے۔ درخت لگانا ہم سب کا اولین فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع میں درجہ حرارت میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے اس درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے سبز ماحول بنایا جانا ضروری ہے۔ یادگیر کے ایم ایل اے چناریڈی پاٹل تنور نے اپنے خطاب میں نے کہا کہ درخت لگانا اور ان کی پرورش بہت ضروری ہے۔ تمام طلباء کو چاہیے کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے لیے وقت مختص کریں اور رول ماڈل بنیں۔ ماحولیات کا دن سال میں ایک دن تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ یہ بھی ہر روز ہونا چاہیے۔ ایم ایل اے نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔

World Environment Day 2023
World Environment Day 2023

یادگیر ضلع ڈپٹی کمشنر سنہل آر نے کہا کہ "اس سال کا نصب العین پلاسٹک کی آلودگی کو شکست دینا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پلاسٹک کی بہت سی مصنوعات میں خطرناک کیمیکل ہوتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ اگر دھوپ بہت گرم ہو تو ہم سایہ تلاش کرتے ہیں۔ اس سایہ کے لیے درختوں کا ہونا ضروری ہے۔ اس لیے ہمیں درختوں کو بچانے اور ان کی آبیاری کرنے اور ماحولیات کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔ سٹیج پر عالمی یوم ماحولیات کے عہد کی گئی عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر منعقدہ مضمون نگاری اور مصوری کے مقابلے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اسٹریٹ ڈرامہ کالبرگی سری سائی جنجاگرتی کلا سنگھ نے پیش کیا۔

World Environment Day 2023
World Environment Day 2023

مزید پڑھیں: عالمی یوم ماحولیات: ملک میں سالانہ ساڑھے تین سو ملین ٹن پلاسٹک کا فضلہ پیدا ہوتا ہے، ری سائیکلنگ بڑا مسئلہ

World Environment Day 2023
World Environment Day 2023

قبل ازیں یوم ماحولیات کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر شہر کے علاقائی محکمہ جنگلات کے دفتر سے لمبینی پارک تک ایک ماحولیاتی تحفظ بیداری ریالی کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر سور پور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے راجہ وینکٹاپنائیک، ریجنل فاریسٹ ڈویژن ڈپٹی فاریسٹ کنزرویٹر اجیت پاٹل، سوشل فاریسٹ ڈویژن کے ڈپٹی کنزرویٹر این کے باھگت، لیڈ کالج پرنسپل سبھاش چندر ، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ جوائنٹ ڈائرکٹر ریکھا، ارتھ سائنس ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران ، سائنسدان ڈاکٹر۔ پشپاوتی، کنڑ اور کلچر ڈپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر اترا دیوی اور محکمہ کے دیگر افسران، اسکول اور کالج کے طلباء موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.