گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں واقع چندر شیکھر پاٹل اسٹیڈیم میں آئی ٹی ایف اوپن ٹینس2023 بین الاقوامی سطح پر ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل9 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر گلبرگہ جنوب کے رکن اسمبلی الم پر بھو پاٹل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے کھیلوں سے ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آنے کا مزید امکان ہے۔ اس آئی ٹی ایف اوپن ٹورنامنٹ کے انعقاد سے گلبرگہ کو کھیل کے کامیاب انعقاد کرنے والا شہر کے طور پر دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ گلبرگہ میں بین الاقوامی سطح کے ٹورنامنٹ کے راہ مزید ہموار ہو جائے گی۔ مقامی باشندے بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھیمنا کھنڈرے کی صد سالہ تقریبات کیلئے وزیراعلیٰ کرناٹک کا دورۂ بیدر
بھارت کے عادل شاہ اور عادل پور کے درمیان پہلے راؤنڈہ کا ضلع ڈپٹی کمشنر فوزیہ ترنم نے ٹاس اڑایا۔ عادل کلیان پور نے ٹاس جیتا اور اس طرح بین الاقوامی آئی ٹی ایک میچ کا با قاعدہ طور پر آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ٹورنمنٹ کے لئے تمام طرح کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہاسٹل کے بچوں کے لئے تین یوم پرمشتمل تربیت دے کر بال بوائز متعین کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں اور کھیل کے ناظرین کو مفت سہولت فراہم کرنے کی بات بتائی ہے ۔