شمالی کنڑ ضلع میں واقع اس ساحل سمندر کو ماجلی کا 'تِلمٹی ساحل' کہا جاتا ہے۔ ساحل پر کالی ریت دیکھ کر سیاح نہ صرف حیرت زدہ ہوتے ہیں بلکہ اس سے ان کی تفریح کا مزہ بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔
تِلمٹی ساحل کے بارے میں ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ اس کے بائیں جانب ماجلی ساحل سمندر ہے اور دائیں جانب پولم بیچ، جو گوا کی سرحد پر ہے۔ ان دونوں ساحلوں پر سفید ریت موجود ہے لیکن صرف تِلمٹی میں کالی ریت اور کالی چٹانیں ہیں۔ اس کا رنگ کیوں کالا ہے ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا۔
تِلمٹی میں جو لہریں آتی ہیں وہ بالکل مختلف ہیں۔ دوسرے ساحلوں کے برعکس تِلمٹی ساحل اور پہاڑی پر پائے جانے والے پتھروں کے بیچ غار ہے۔ تِلمٹی کا نام کونکنی لفظ 'ٹلو' سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ہے تِل اور مٹی۔
مختلف ریاستوں کے سیاح تِلمٹی ساحل کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ تعطیلات کے دوران یہاں سیاحوں کا ہجوم ہوتا ہے۔ سمندری علوم سے وابستہ ایک سائنسداں کا کہنا ہے کہ سمندر کی مضبوط لہریں چٹانوں کو توڑ دیتی ہیں جن سے ریت کو سیاہ رنگ ملتا ہے۔
تِلمٹی ساحل پر غروب آفتاب کی خوبصورت تصاویر بھی نکالی جاسکتی ہیں۔ یہ کریم رنگ کی جگمگاتی ریت دیکھنا مختلف تجربہ ہے۔ ریت کو اپنے انوکھے رنگ دینے والے بہت ساری چٹانوں پر آرام کرنے پر ایسا محسوس ہوگا جیسے اس مختصر پیدل سفر کی قیمت وصول ہوگئی ہو۔