خیال رہے کہ گذشتہ روز بنگلور میں منعقد اجلاس میں ایک لڑکی نے پڑوسی ملک پاکستان زندہ باد بھارت زندہ باد کے نعرے لگائے جس پر تنازع پیدا ہوگیا، اس تعلق سے اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'اس نعرے سے مجلس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے'۔
امتیاز جلیل نے کہا کہ 'اس معاملے سے مجلس کے قائد کو غیرضروری جوڑا جارہا ہے کیونکہ وہ اجلاس ایم آئی ایم کا نہیں بلکہ جے ڈی ایس کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔'
اس اجلاس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنما موجود تھے۔ ایم آئی ایم رکن پارلیمان نے اس واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ اس لڑکی نے کس کی ایما پر ایسا نعرہ لگایا پولیس کو اس پر تفتیش کرنی چاہیے'۔