ریاست کرناٹک کے گلبرگہ لاتور کے مابین ریلوے لائن کی تنصیب کاری کا کام اندرون 6 ماہ مکمل کر لیا جائے گا، سینٹرل ریلوے سروے ڈویژن کے سی ایس جین ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹریفک نے اس بابت اطلاع دی ہے۔
ایوان شاہی گلبرگہ کے منتخبہ عوامی نمائندوں کو گلبرگہ لاتور کے مابین ریلوے لائن کی تنصیب کے پروجیکٹ کی تفصیلات سے واقف کروایا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس ریلوے لائن کی بہت زیادہ مانگ ہے، اس ریلوے لائن کی تنصیب کے لیے عرصہ سے مطالبہ کیا جارہا تھا۔
جس سے کرناٹک اور مہاراشٹر میں گڈس کی سہولیات میں اضافہ ہوگا اور تجارت کو فروغ ملے گا، وہیں گلبرگہ اور دہلی کے درمیان ریلوے سفر کا فاصلہ بھی کم ہوگا۔
ان دنوں گلبرگہ سے دہلی کے لیے ریلوے سفر کرنے میں 30 گھنٹے درکار ہوتے ہیں، گلبرگہ لاتور ریلوے لائن کی تکمیل پر گلبرگہ دہلی ٹرین اس ریلوے لائن سے چلائی جائے گی۔