ETV Bharat / state

گلبرگہ: مہاتما گاندھی کی برسی پر دہشت گردی مخالف یوم کا اہتمام - اسلام کے تعلیمات کو عام کر نے ضرورت

ڈاکٹر ظہیر احمد باقوی نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے۔ چند فرقہ پرست تنظیمیں مسلمانوں کو بدنام کر نے کے مقصد سے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

گلبرگہ: یوم مخالف دہشت گردی کے موقع پر اجلاس کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 9:50 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں مہاتما گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پر انڈین یونین مسلم لیگ نے دہشت گردی مخالف یوم کے طور پر منایا۔ اس موقع پر انڈین یونین مسلم لیگ گلبرگہ کی جانب سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں ڈاکٹر ظہیر احمد باقوی، مولانا سید اسدثنائی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

گلبرگہ: یوم مخالف دہشت گردی کے موقع پر اجلاس کا انعقاد

وہیں، سئنیر صحافی عزیز اللہ سرمست، علیم احمد کنویز مسلم یونائیٹڈ فرنٹ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ مولانا محمد نوح نے جلسے کی صدارت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظہیر احمد باقوی نے کہا کہ آج ہی کے دن مہاتما گاندھی کا قتل کیا گیا تھا۔ گاندھی جی ہمیشہ سچائی کی راہ پر چلے۔ گاندھی نے اسلامی تعلیمات کا بھی مطالعہ کیا۔ اسی بنیاد پر انہوں نے سچائی، امن اور ایمانداری کے ساتھ اس ملک میں آزادی کی تحریک کو کامیاب بنایا تھا۔

گلبرگہ: یوم مخالف دہشت گردی کے موقع پر اجلاس کا انعقاد
گلبرگہ: یوم مخالف دہشت گردی کے موقع پر اجلاس کا انعقاد

ڈاکٹر ظہیر احمد باقوی نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے۔ چند فرقہ پرست تنظیمیں مسلمانوں کو بدنام کر نے کے مقصد سے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔ آج ملک میں ٹوپی داڑھی والوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کچھ خاص تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کو بدنام کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کبھی تبلیغی جماعت کا نام لیکر، کبھی سی اے اے اور این آر سی، کبھی لوجہا کے نام سے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'اویسی شرعی مسئلہ فقہاء ومفتیان پر ہی چھوڑ دیں'

انہوں نے کہا کہ مسلم طبقے کی ترقی کے لئے اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے اور دین اسلام کی تعلیمات کو عام کر نے ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.