اس شہر میں دن رات دونوں اوقات میں گرمی کے موسم میں گرمی شباب پر ہوتی ہے لیکن امسال اہل گلبرگہ کے لیے دو قسم کا عذاب اس موسم گرما میں جھیلنا پڑرہا ہے۔ ایک موسم گرما کے دوران پڑنے والی سخت گرمی کا اور دوسرا کورونا وائرس کا عذاب جس کی وجہ سے گلبرگہ میں اب تک 6 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 63 اس وقت اس بیماری میں مبتلا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلبرگہ میں آج کا درجہ حرارت 43.5 ڈگری سیلس ریکارڈکیاگیا ہے جو انتہائی درجے کی گرمی کے علاقوں میں ریکارڈ کیا جاتا ہے.
یہ صورت حال کلیان کرناٹک کے تمام 6 اضلاع میں یوں ہی برقرار ہے. اور اس میں کم و بیش فرق ہے۔ رایچور، میں جہاں 43 ڈگری سیلس درجہ حرارت ہے تووہیں دیگر اضلاع میں اسکے ہی ریکارڈ کیا گیا۔ اور یہاں پر پر رات کا درجہ حرارت 25ڈگری سیلسیئس تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لوگ جو کورونا وائرس کے خطرے کے باعث گزشتہ دو ماہ کے عرصے سے کے دوران اپنے اپنے گھروں میں ہیں ہی محصور ہیں اب گرمی کے باعث با ہر نکلنے سے اجنتاب برت رہے ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گلبرگہ میں کورونا سے اب تک چھ جانے جا چکی ہیں اور 63 افرد ممثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 31 صحت یاب ہوچکے ہیں۔: