حیدرآبادکرناٹک سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے اور متاثرین سے ملاقات نہ کرنے پر وزیراعلیٰ پر تنقید کی جارہی ہے۔
سیلاب سے متاثرہ عوام اور کسانوں سے ملاقات نہ کرنے پر ڈبلو پی آئی گلبرگہ نے شدید تنقید کی۔ سکریٹری مبین احمد نے بتایا کہ گلبرگہ، بیدر اور یادگیر اضلاع سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں لیکن وزیراعلیٰ یدی یورپا نے صرف فضائی سروے کیا لیکن عوام اور کسانوں سے ملاقات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی زد میں آکر گلبرگہ ضلع میں کئی مکانات اور ہزارہا ایکٹر اراضی پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعلیٰ کو چاہئے تھا کہ وہ عوام کے بیچ آتے اور کسانوں کی مسائل سے واقفیت حاصل کرتے۔
سیلاب کی وجہ سے کرناٹک کے عوام کو کافی نقصان ہوا ہے خاص کر کسانوں کی فصل تباہ ہوگئی اور جانور بہہ گئے، ایسے حالات میں وزیراعلیٰ کے فضائی دورہ کی ڈبلو پی اے نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔