ETV Bharat / state

بنگلور: اقراء پونزی اسکیم کے چار سرغنہ گرفتار، متاثرین کو بڑی راحت - بنگلور میں حلال سرمایہ کاری

سماجی کارکن سید گلاب نے بتایا کہ کہ پولیس نے اس معاملے میں نہایت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقراء ویلتھ مینیجمینٹ کے چار سرکردہ سرغنوں کو گرفتار کرلیا ہے اور تحقیقات شروع ہو چکی ہے۔

اقراء پونزی اسکیم کے چار سرغنہ گرفتار، متاثرین کو بڑی راحت

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 10:26 PM IST

Updated : Sep 18, 2021, 10:52 PM IST

بنگلور میں حلال سرمایہ کاری کے نام پر ہزاروں لوگوں کو کروڑوں کا چونہ لگاکر فرار ہوئی 19 پونزی کمپنیوں کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل زیر سماعت ہے۔ ایسی ہی ایک اور پونزی کمپنی "اقراء ویلتھ مینجمنٹ" نے حلال سرمایہ کاری کے نام پر سینکڑوں لوگوں سے تقریباً 15 سے 20 کروڑ روپے اینٹھے ہیں۔

اقراء پونزی اسکیم کے چار سرغنہ گرفتار، متاثرین کو بڑی راحت

اس معاملے پر سماجی کارکن سید گلاب نے بتایا کہ کہ اس سلسلے میں ان کے ساتھی سماجی کارکن ندیم خان نے شہر کے تلک نگر پولیس اسٹیشن میں رواں سال فروری میں شکایت کی تھی اور تب سے مسلسل محنت کا نتیجہ رہا کہ اقراء ویلتھ مینیجمینٹ کے 4 سرکردہ سرغنوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور تحقیقات شروع ہوچکی ہے۔

سید گلاب نے بتایا کہ اقراء پونزی معاملے کی تحقیقات شروع ہوچکی ہے اور توقع ہے کہ پونزی کمپنی کے مالکان کی جائیداد جلد از جلد ضبط کی جائیں گی۔

اقراء پونزی اسکیم کے متعلق سماجی کارکن ندیم خان نے بتایا کہ محکمۂ پولیس نے اس معاملے میں نہایت سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور 'کے پی آئی ڈی ایکٹ' کے علاوہ 'بڈز ایکٹ' بھی لگایا گیا، جس کے تحت فاسٹ ٹریک کورٹ میں معاملے کہ سماعت کی جاتی ہے اور کیس کو 6 مہینے کی مدت میں نتیجہ خیز بنانا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یادگیر: خواتین پر ظلم وزیادتی کےواقعات کے خلاف احتجاج

اس معاملے پر سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ محکمۂ پولیس سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔ انہوں نے امید جتائی کہ کم و بیش 1 سال کے اندر مذکورہ پونزی اسکیم کے متاثرین کو ان کا سرمایہ واپس ملے گا۔

یاد رہے کہ بنگلور میں اس قسم کی پونزی اسکیمیں چلانے والی کمپنیوں نے اسلامی لبادہ اوڑھ کر سیاستدانوں، مذہبی رہنماؤں اور سرکاری بدعنوان افسران کی مدد سے عوام کو دھوکہ دینے میں کامیاب رہے اور ہزاروں کروڑوں روپیے لیکر فرار ہوگئے۔

Last Updated : Sep 18, 2021, 10:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.