ETV Bharat / state

'ملک ارجن کھرگے نے عوام کو دھوکہ دیا'

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے گرمٹکال حلقے کے سابق رکن اسمبلی و بی جے پی رہنما بابو راؤ نے کانگریس رہنما ملک ارجن کھرگے پر شدید نکتہ چینی کی۔

author img

By

Published : Mar 31, 2019, 8:19 PM IST

بی جے پی رہنما بابو راؤ

بابو راؤ نے یادگیر میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9مرتبہ رکن اسمبلی 2 بار لوک سبھا رکن اور کرناٹک کے کانگریس کمیٹی کے صدر رہنے والے ملک ارجن کھرگے نے گرمٹکال حلقے کی عوام کو دھوکہ دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہملک ارجن پر گرمٹکل حلقے سے نو بار رکن اسمبلی رہے مگر کبھی کسی دوسرے کو ریاستی قائد بننے کا موقع نہیں دیا۔

واضح رہے کہ بابو راؤکولی سماجسے تعلق رکھتے ہیں اور اس پر بھی انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہکولی سماج کے لیےکھرگے نے کبھی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے۔

کانفرنس میں شریکبی جے پی کے ضلع نائب صدر سبنا نےکہا کہ کھرگےکو سیاست سے سبکدوش ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کبھی یہاں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایوان میں آواز نہیں بلند کی۔

واضح رہے کہ بابو راؤ کانگریس پارٹی سے حلقےگرمٹکال سے دو بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے 2018 میں اسی حلقے سے ہارنے کے بعد وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ اس بارگرمٹکال حلقہ سے جنتادل سیکولرپارٹی کے امیدوار ناگن گوڈا نے جیت حاصل کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.