یہاں پانی بھرنے کے سبب عوام سرکاری اسکولز میں ٹہھرے ہوئے ہیں۔یہاں پر عوام کو حکومت کی جانب سےکھانے کا انتظام کیاگیا ہے۔
ضلع بگلام میں ملاپربا ندی بھرنے کی وجہ سے یہاں کے متعدد دیہات ڈوب گئے ہیں اور یہاں این ایچ روڈ میں پانی بھرا ہوا ہے ۔جس سے گاڑیوں کاگزرنا مشکل ہے۔ ہاویری کے بس اسٹینڈ اور راستوں پر پانی بہنے سے عوام گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہوگیا ہے،بارش کی وجہ سے ہانگل کے دیہات میں مکان گرنے پر ایک شخص کی موت ہو گئی ہے ۔
اس موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا ہوائی جہاز کے ذریعے بگلام، دھارواڈ، بگلکوٹ، یادگیری، رائچور، بلاری، بیجاپورعلاقوں کا دورہ کیا۔
ریاست کے تمام سرکاری افسران کو 24گھنٹے عوام کی مدد کر نے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔بلگام، دھاروڈ، شموگہ، ہاویری ضلع کے سرکاری اسکولز کالجز کے طلبا کو چھٹی دی گئی ہے۔