ETV Bharat / state

Urs organized in Gulbarga خواجہ بندہ نوازکے 619 واں عرس شریف کے موقع پر پرچم کشائی - گلبرگہ خبر

گلبرگہ میں حضرت خواجہ بندہ نواز 619 واں عرس شریف کے موقع پر عقیدت مندوں کے آمد کا سلسلہ جاری ہے،عقیدت منعد یہاں پہنچ کر اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

عرس شریف کے موقع پر پرچم کشائی
عرس شریف کے موقع پر پرچم کشائی
author img

By

Published : Jun 5, 2023, 8:51 AM IST

عرس شریف کے موقع پر پرچم کشائی

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کےگلبرگہ شہر کی معروف درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو کے 619 واں عرس شریف کے موقع پر ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز نے صدرصفہ حویلی سے لباس سے خاجگی میں گیارہ سیڑھی پہنچ کر پرچم کشائی کی ۔اور فاتحہ خوانی کے بعد بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز میں خدمات کے فرائض کو انجام دیا گیا۔ اوراس کے بعد محفل سماع ہوا۔ فاتحہ خوانی کے بعد تبرک تقسیم کیاگیا۔

اس موقع پر حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب جانشین سجاد درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز،ڈاکٹر سید مصطفیٰ الحسینی صاحب ،سید شاہ تقی اللہ حسینی صاحب ،سیدعاقب حسینی صاحب ،سید مرتضی صاحب ،اور خانوادہ بندہ نواز ،اور دیگر مریدین و معتقدین شرکت کی،انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کا‌619واں عرس شریف 5,6,7 جون کو منایا جارہا ہے۔جس میں 5 جون بروز پیر صندل شریف 6 جون بروز منگل محفل چراغاں ،7 جون محفل قل رہے گی۔

مزید پڑھیں:Urs Bale Miyan Nauchandi میرٹھ میں حضرت بالے میاں کے عرس کا اہتمام

افتتاح صعنتی نمائش کتب خانہ بندہ نواز فاتحہ بائیس خواجگان سمینار ،جسلہ قرآت و نعت،مواعظ حسنہ ،خدمت زیارت وختم شریف اور بھی دیگر تقریبات کا اہتمام رہے گا۔ ۔ اس موقع پر درگاہ کمیٹی کے جانب سے عرس شریف کی تیاریاں زوروں پر دیکھی جارہی ہیں۔ عرس شریف کے موقع پر ملک بھر سے بلا‌ مذہب ہندو مسلم سیکھ عیسائی اور دیگر مذہب کے عوام شرکت کرتے ہیں ۔عرس شریف کے موقع پر جلوس صندل کو محبوب گلشن گارڈن سے نکالا جاتا ہے۔ اور خصوصی عرس شریف کے موقع پر خصوصی بس کی سرویس اور ٹرین کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے ۔ تاکہ یہاں پر آنے والے زائرین کے لیے آسانی ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.