ETV Bharat / state

بنگلورو: آکار پٹیل کے خلاف مقدمہ درج - آکار انیل پٹیل کے خلاف مقدمہ

ایف آئی آر کے مطابق 'پٹیل نے ٹویٹ کیا تھا کہ جارج فلائیڈ کی موت پر جس طرح سے متحد ہو کر امریکہ میں مظاہرے ہوئے، ویسے ہی مظاہرے بھارت میں پسماندہ طبقات کو کرنے کی ضرورت ہے۔'

بنگلورو: سابق صحافی کے خلاف مقدمہ درج
بنگلورو: سابق صحافی کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 7:39 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں سابق صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن آکار انیل پٹیل پر ہنگامہ آرائی کرنے کے ارادے سے سوشل میڈیا پر متنازعہ تبصرے پوسٹ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 'پٹیل نے ٹویٹ کیا تھا کہ جارج فلائیڈ کی موت پر جس طرح سے متحد ہو کر امریکہ میں مظاہرے ہوئے، ویسا ہی مظاہرہ بھارت میں پسماندہ طبقات کو کرنے کی ضرورت ہے۔'

جے سی نگر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 117، 153 (فسادات کے ارادے سے اشتعال انگیز بیان دینا) اور 505- 1 بی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

دو جون کو درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق 'پٹیل نے ٹویٹ کیا تھا کہ امریکہ میں جارج فلائیڈ کی موت پر جس طرح مظاہرے ہوئے، ویسا ہی مظاہرہ بھارت میں پسماندہ طبقات کو کرنے کی ضرورت ہے۔

اطلاع کے مطابق 'ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سابق چیف پٹیل نے 31 مئی کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا تھا۔'

واضح رہے کہ 25 مئی کو منیسوٹا کے شہر منیپولیس میں پولیس کی حراست میں فلائڈ کی موت ہوگئی تھی۔ جس کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں پولیس کی بربریت اور نسل پرستی کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ اس دوران ملک بھر میں تشدد کے واقعات پیش آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.