ETV Bharat / state

قرض سے پریشان کسان نے خودکشی کی - urdu news

قرض کی ادائیگی سے پریشان کسان روی کمار نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

قرض سے پریشان کسان نے خودکشی کی
قرض سے پریشان کسان نے خودکشی کی
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 2:19 PM IST

کرناٹک: کسان ملک کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے، کسان جو ہمیں دو وقت کی روٹیاں مہیا کراتا ہے اور دوسروں کا پیٹ بھرنے والا کسان آج اپنا پیٹ بھرنے کی خاطر نہ جانے کن کن مراحل سے گزر رہا ہے، آزادی کے ستر سال بعد آج بھی کسانوں کے مسائل جوں کے توں ہیں۔

اس کے پیش نظر ملک کی مختلف ریاستوں میں آئے دن کسانوں کے مسائل اور کسانوں کی خودکشی جیسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کرتی جس کی وجہ سے کسانوں کے خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ ریاست کرناٹک کہ ضلع یادگیر میں پیش آیا۔

یادگیر کے دیہات کے کیمبھاوی میں قرض کی ادائیگی سے پریشان کسان روی کمار نے پھانسی لگاکر خود کشی کرلی ۔

روی کمار نو اکڑ زرعی اراضی کا مالک تھا جس میں فصل لگانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے دو لاکھ اورخانگی ذرائع سے پانچ لاکھ روپے قرض لیا تھا۔

فصلوں کی مسلسل تباہی سے وہ قرض کی ادائیگی نہیں کرپارہا تھا اس لیے وہ قرض کی دائیگی سے پریشان ہوکر خودکشی کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.