ETV Bharat / state

Nazeer Ahmed on Political Parties سوشلزم بہتر نظریہ ہے سیکولرازم بمقابل کمیونلزم سے، نزیر احمد - سیکولرازم بمقابلہ فرقہ واریت

بنگلورو میں سیاسی رہنما نزیر احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک میں مسلم، دلت و دیگر پسماندہ طبقات اپنی سیاسی قوت تیار کرنے کے لئے مضبوط اقدامات اٹھائیں۔' Political Power of Backward Classes in India

سوشلزم بہتر نظریہ ہے سیکولرازم بمقابل کمیونلزم سے، نزیر احمد

author img

By

Published : May 9, 2023, 4:39 PM IST

سوشلزم بہتر نظریہ ہے سیکولرازم بمقابل کمیونلزم سے، نزیر احمد

بنگلور: مرکزی سطح پر پارلیمانی انتخابات کو تقریباً ایک سال کا عرصہ بچا ہوا ہے اور کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ پارلیمنٹ انتخابات کی سمت کو طے کریں گے۔ بنگلورو میں سیاسی رہنما نزیر احمد نے کہا کہ بھارت کی آزادی کے بعد سے لیکر اب تک قومی سطح کی سیاسی پارٹیاں جیسے کانگریس و بھارتیہ جنتا پارٹی سیکیولرزم و کمیونلزم کے نظریات میں ملوث ہوکر سوشلزم کو درکنار کیا جس کے نتیجے میں ملک فرقہ پرستی کی آگ میں جل کر جھلس رہا ہے۔ نزیر احمد کا کہنا ہے کہ کانگریس نے سوشلزم کو سیاسی نظریہ کے طور پر نہیں اپنایا اور سیکولرزم کو اپنایا لہذا بھارتیہ جنتا پارٹی نے کمیونلزم کو اپنے نظریہ کے طور پر اپنایا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آج ملک ان سیاسی نظریات کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Report Card Of Bahutva Karnataka بی جے پی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں ناکام، بہوتوا کرناٹک رپورٹ

نزیر احمد کا کہنا ہے کہ 'سوشلزم میں حکومتوں و عوام کے درمیان لین دین کا معاملہ ہوگا جب کہ سیکیولرزم کے ساتھ یہ معاملہ نہیں ہے۔ نزیر احمد نے کہا کہ نام نہاد کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی سیاسی پارٹیاں اونچی ذات کے لوگوں کی جانب سے چلائی جاتی ہیں اور ان میں امیدوار انہیں کو بنایا جاتا ہے جو کہ ان کی غلامی کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔ لہٰذا مسلمان و دیگر پسماندہ طبقات اپنی سیاسی قوت تیار کرنے کے لئے مضبوط اقدامات اٹھائیں۔ نزیر احمد ان سیاسی پارٹیوں کے نظریات کو ایک مسئلے کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس مسئلے کے حل کے سلسلے میں ان کی رائے ہے کہ مسلم، دلت و دیگر پسماندہ سماج کے لوگ آگے آئیں اور اپنی اقوام میں نوجوانوں کو قائدانہ صلاحیت سے آراستہ کریں کہ آنے والے وقت میں بہتر سیاسی قیادت دی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.