ETV Bharat / state

Precaution for children in Summer: ماہر اطفال ڈاکٹر سہیل سے خصوصی بات چیت

ماہر اطفال ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ موسم گرما میں خاص کر بچوں میں دھوپ کی شدت کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔ دھوپ کی شدت کی وجہ سے بچوں کے جسم میں پانی کی مقدار کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بچوں میں چڑچڑاپن و دیگر شکایت پائی جاتی ہیں۔ Precaution for children in Summer

ماہر اطفال ڈاکٹر سہیل سے خصوصی بات چیت
ماہر اطفال ڈاکٹر سہیل سے خصوصی بات چیت
author img

By

Published : May 25, 2022, 4:04 PM IST

بیدر: کرناٹک کے ضلع بیدر کے معروف ڈاکٹر و ماہر اطفال ڈاکٹر سہیل نے ای ٹی وی بھارت سے موسم گرما میں بچوں میں ہونے والے امراض اور موسم کی تبدیلی کا بچوں کی صحت پر اثر سے متعلق خصوصی بات کی۔ Precaution for children in Summer

ماہر اطفال ڈاکٹر سہیل سے خصوصی بات چیت

انھوں نے بتایا کہ موسم گرما میں خاص طور پر بچوں میں دھوپ کی شدت کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔ دھوپ کی شدت کی وجہ سے بچوں کے جسم میں پانی کی مقدار کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بچوں میں چڑچڑاپن و دیگر شکایت پائی جاتی ہیں۔ موسم گرما میں زیادہ تر بچے تیرنا یا پھر بار بار نہانا پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے جسم پر دانے نکل آتے ہیں اور کئی بار خارش بھی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے کافی پریشان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو تیز دھوپ میں باہر نکلنے سے منع کیا جائے اور ٹھنڈی چیزوں کا استعمال کریں اور ساتھ ہی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ ڈاکٹر سہیل نے مزید کہا کہ موسم کی تبدیلی کا اثر بھی بچوں کی صحت پر پڑتا ہے۔ اس لئے بچوں کی صحت کو لے کر کافی احتیاط برتنا نہایت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.