یادگیر: ماہر جلدی امراض ایس ایم کیئر اسپتال یادگیر ڈاکٹر حمیرہ فاطمہ سے جلدی امراض کے سلسلہ میں ای ٹی وی بھارت نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ضلع یادگیر میں جلدی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی مختلف وجوہات ہیں۔ اپنے جسم کو صاف رکھنا اور جلد کی حفاظت کرنا اتنا ہی ضروری ہے۔ جتنا ہم اپنی صحت کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اسی طرح جسم کو پاک وصاف رکھنا بھی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھانے پینے میں بے ترتیبی اور آلودہ پانی کے استعمال سے بھی جلدی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلے زمانے میں مخصوص عمر کے لوگوں کو ہی جلدی امراض ہوا کرتے تھے۔ لیکن ان دنوں ہر عمر کے لوگوں میں جلدی امراض پائے جانا ایک عام بات دیکھی جا رہی ہے۔ جلد کا خشک ہونا، جلد پر سرخ نشانات کا ہونا جلدی مسائل کی علامت میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
آنکھوں کے نیچے سیاہ دھبوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اکثر لوگوں کو آنکھوں کے نیچے حصہ میں سیاہ دھبے ہو جاتے ہیں۔ یہ دھبے نیند کی کمی، وقت پر کھانا نہ کھانا اور ڈپریشن کی وجہ سے بھی آنکھوں کے نیچے سیاہ دھبے ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر حمیرہ فاطمہ نے کہا کہ اپنی صحت و صورت دونوں کی تندرستی اور دلکشی کے لیے وقت پر کھانا کھائیں۔ چھ سے سات گھنٹے نیند پوری کریں۔ ساتھ ہی صاف ہوا اور صاف پانی کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم کیئر ہاسپٹل یادگیر میں اب تمام جلدی امراض کا کامیاب علاج کیا جا رہا ہے۔ یادگیر کی عوام کو دیگر ریاستوں یا بڑے شہروں کو جا کر اپنے جلدی مسائل و علاج کے لیے اپنا وقت اور پیسہ دونوں ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ الحمدللہ ایس ایم کیئر اسپتال یادگیر میں تمام جلدی امراض کا مکمل علاج جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔