ETV Bharat / state

مسجد اقصی پر صہیونی فوج کی فائرنگ ناقابل برداشت: ڈاکٹر اصغر چلبل

ڈاکٹر اصغر چلبل نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ خاموش تماشائی بنے رہنے کے بجائے اسرائیل کے خلاف سخت قانون بنائے اور اسرائیل کو ایسے حملوں سے باز رہنے کو کہے کیونکہ اس کو امریکہ اور دیگر اسلام مخالف ممالک کی تائید ہے۔ اسی وجہ سے اس کے حوصلے اتنے بلند ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : May 13, 2021, 5:21 PM IST

مسجد اقصی پر صہیونی فوج کی فائرنگ ناقابل برداشت

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی و عاملہ آل انڈیا ملی کونسل کے رکن ڈاکٹر اصغر چلبل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مسجد اقصی پر صہیونی فوج کی فارئرنگ ناقابل برداشت ہے۔ اسرائیل کی یہ کھلی مجرمانہ کوشش ہے۔ اسلامی ممالک کو اب آگے آکر اسرائیل کی دہشت گردانہ حرکت کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے کیونکہ بیت المقدس مسجد اقصی کی حفاظت امت مسلمہ کے ہر ایک فرد کی ملی اور دینی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں صہیونی فوج کی جانب سے مسجد اقصی میں دوران تراویح کھلے عام فلسطینیوں پر فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ، صوتی بموں سے سینکڑوں فلسطینیوں کو زخمی کیا گیا اور یہی سلسلہ مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہا۔اسرائیل کی یہ کھلی مجرمانہ حرکت ہے جس کی پوری دنیا میں مذمت کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ خاموش تماشائی بنے رہنے کے بجائے اسرائیل کے خلاف سخت قانون بنائے اور اسرائیل کو ایسے دہشت گردانہ حملوں سے باز رہنے کو کہے کیونکہ اس کو امریکہ اور دیگر اسلام مخالف ممالک کی تائید ہے۔ اسی وجہ سے اس کے حوصلے اتنے بلند ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو فورا انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کر نے کی ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، بحرین ، قطر و دیگر جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہموار کیے ہیں، ان کی دنیا بھر کے مسلمانوں نے مذمت کی ہے، ان ممالک کو فوراً اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنا چاہیے۔ورنہ امت مسلمہ ان ممالک کو بھی معاف نہیں کر گے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.