کرناٹک گلبرگہ شہر میں وارڈ نمبر 55 کے سائی مندر کالونی میں موجود گارڈن کی زمین کو غیر قانونی قبضہ کرنے کے خلاف ایس یو سی آئی سی تنظیم کے جانب سے گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ سنگ مہیشور لے آؤٹ کے عوام نے گارڈن کی زمین غیر قانونی قبضہ کیا ہے۔
کارپوریشن افسران اس گارڈن کی زمین کا پوری طرح سے سروے کریں اور غیر قانونی قبضہ کو ہٹا کر اس گارڈن کو دوبارہ قبضہ میں لے کر اس گارڈن کی از سرنو تزئین کاری کریں۔
سرکاری زمین کی حفاظت کرنا سرکاری افسران کی ذمہ داری ہے۔
تنظیم کے ذمہ داران نے کہا کہ یہاں پر زمین گارڈن کے لئے چھوڑی گئی تھی لیکن یہاں پر غیر قانونی قبضہ کر کے عمارت تعمیر نے کا کام کیا جارہا ہے مگر اس پر یہاں کے کارپوریشن افسران کوئی کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔ شہر کی ہر کالونی میں گارڈن رہنے سے یہاں کا ماحول بہت ہی خوشگوار ہوسکتا ہے۔ گارڈن میں پیڑ پودے لگانے سے یہاں شہر میں اچھی فضا بھی برقرار رہے گی۔ اس لئے کارپوریشن کمشنر اس پر فوری توجہ دیں۔