ETV Bharat / state

بنگلورو: فادراسٹین سوامی کی موت پر سماجی کارکنان کا مظاہرہ

سماجی و سیاسی تنظیموں کے لیڈران نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے فادر اسٹین سوامی کی موت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ان موت کو حکومت کی سازش قرار دیا۔

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 11:09 PM IST

custodial death of stan swamy is an institutional murder orchestrated by the govt and judiciary say bengaluru rights activists
'فادراسٹین سوامی کی موت حکومت و عدلیہ کی منظم سازش'

حال ہی میں قبائلوں کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کر کرنے والے 84 سالہ بزرگ کارکن فادر اسٹین سوامی کی جیوڈیشل کسٹڈی میں ہوئی موت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

ویڈیو

اس سلسلے میں بنگلور میں بھی سماجی تنظیموں کی جانب سے فادر اسٹین سوامی کی موت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ اس موقعے پر سماجی کارکنان کا کہنا تھا کہ سوامی پارکنسن جیسے مرض میں مبتلا تھے، جن کی ضمانت کے لیے کئی مرتبہ ہائی کورٹ عرضی داخل کی جسے کورٹ نے منظور نہیں کی، سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ حکومت اور عدلیہ کی منظم سازش کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔'

متعدد سماجی و سیاسی تنظیموں کے لیڈران نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے فادر اسٹین سوامی کی موت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ان موت کو حکومت اور عدلیہ کی جانب سے قتل قرار دیا۔'

اس موقع پر احتجاج کر رہے مظاہرین نے پرزور مطالبہ کیا کہ این آئی اے اور یو اے پی اے جیسے متنازع قوانین کو رد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انگریزوں کے زمانے کے قوانین ہیں اور ان قوانین کا حکومتیں غلط استعمال کر رہی ہیں اور حکومتیں ان قوانین کے ذریعے اختلافی رائے رکھنے والوں کو جیلوں میں بند کرانے کے لیےاستعمال کررہی ہے۔

اس موقع پر سماجی کارکنان نے اعلان کیاکہ وہ لوگ فادر اسٹین سوامی کے مشن کو آگے لیجائیں گے اور قبائلوں کے حقوق کے لیے جد جہد کریں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.