ETV Bharat / state

Gulbarga Markazi Seerat Committee گلبرگہ میں مرکزی سیرت کمیٹی کا مشاورتی اجلاس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 3:16 PM IST

رکن اسمبلی گلبرگہ محترمہ کنیز فاطمہ کی صدارت میں مرکزی سیرت کمیٹی گلبرگہ کا مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں شہر میں جلوس و جلسہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد کے سلسلہ میں ایک لائحۂ عمل تیار کیا گیا۔ Meeting For Eid Meeladun Nabi in Gulbarga

Gulbarga Markazi Seerat Committee
Gulbarga Markazi Seerat Committee

گلبرگه: مرکزی سیرت کمیٹی گلبرگہ کے زیر اہتمام کلکتہ فنکشن ہال گلبرگہ میں محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ کی صدارت و نگرانی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی میلاد النبی کے موقع پر گلبرگہ شہر میں جلوس و جلسہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد کے لیے ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد ابراہیم کی قرآت کلام پاک اور اسد علی انصاری اور ساجد نظامی نے نعت شریف کی پیش کشی کے بعد ہوا۔ ممتاز سیاسی قائد و سماجی خدمت گزار فراز الاسلام نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ سابق وزیر کرناٹک الحاج قمر الاسلام مرحوم گلبرگہ شہر میں گزشتہ چالیس برس قبل سے عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس و جلسہ عید میں میلاد النبی نے منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جو آج تک جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس بار بھی 28 یا 29 ستمبر کو گلبرگہ میں عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس و جلسہ عید میلاد النبی کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ الحاج قمر الاسلام کے دور میں شہر گلبرگہ کے مسلمانوں میں جو اتحاد تھا وہ آج بھی باقی ہے اور انشاء اللہ اس اتحاد کو باقی رکھا جائے گا۔ فراز الاسلام نے یہ بھی کہا کہ انشاء اللہ اس بار شہر گلبرگہ میں عید میلاد النبی کے موقع پر 150 سے زیادہ یادگاری جھانکیاں نکالی جائیں گی۔ اس موقع پر فراز الاسلام نے تمام مہمانان خصوصی، صدر جلسہ اور شرکا جلسہ کا خیر مقدم کیا۔ ممتاز عوامی وسیاسی قائد احمر الاسلام نے کہا کہ اس بار گلبرگہ میں مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام 44واں جلوس و جلسہ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد عمل میں لایا جانے والا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سیرت کمیٹی کے اس جلوس و جلسہ کے موقع پر شہر میں گنیش چترتھی کی تقریب بھی اسی دن منعقد ہونے کا امکان ہے۔
اس سال بھی جلوس میلاد النبی کے موقع پر گلبرگہ میں جھانکیوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔ گلیوں میں محلوں میں سجاوٹ کی جاتی ہے۔ روشنیاں کی جاتی ہیں۔ لیکن گنیش چترتھی بھی اسی دن منعقد ہونی ہے تو ہمیں اپنی دانش مندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ شہر کی بعض گلیاں بھی تنگ ہیں، ان کا خیال رکھنا ہوگا اور پھر جلوس میلاد النبی کے موقع پر ڈی جے یا باجے بجانے کا عمل اس بار بھی نہیں ہو گا۔ ممتاز عوامی قائد و سابق کارپوریٹر لال احمد بمبئی سیٹھ نے اپنی تقریر میں کہا کہ محترمہ کنیز فاطمہ دوسری بار بھی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئی ہیں جو نہایت قابل مبارکباد بات ہے۔

سابقہ امیر گلبرگہ سید احمد، عوامی قائد عبدالرحیم مرچی سیٹھ، عبدالقدیر چونگے نائب صدر مرکزی سیرت کمیٹی، مولانا اظہر، عزیز الدین انجینئر، مظہر عالم خان، مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکرٹری انڈین یونین مسلم لیگ، ایڈووکیٹ وہاج بابا، ڈاکٹر ماجد داغی نے بھی اس جلسہ سے خطاب کیا۔ نگران و صدر مجلس محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ نے عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس و جلسہ کے انعقاد کو کامیاب بنانے کے لیے تمام شرکاء جلسہ سے پر زور اپیل کی اور تمام شرکاء جلسہ کا شکریہ ادا کیا۔
محمد صادق نے جلسہ کی نظامت کی اور ان ہی کے شکریہ کی ادائیگی پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔ اس جلسہ میں ممتاز ادیب و شاعر انجنئیر اکرم نقاش، کانگریسی قائد ساجد علی نجولوی، صدر انجمن ترقی اردو ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین، کانگریس قائد واحد علی فاتحہ خوانی، حیدر علی باغبان نائب چیئرمین وقت مشاورتی کمیٹی، جناب اقبال احمد نائب صدر انڈیا بیت المال، گلبرگہ سابق کارپوریٹر محمد اسلم دیگر کئی ایک اہم احباب شریک تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.