ETV Bharat / state

Prajadhoni Yatra In Bidar بیدرمیں کانگریس پارٹی کی پرجادھونی یاترا - سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سنیئر رہنما سدرامیا

ضلع بیدر کے گنیش میدان میں کانگریس کمیٹی کی جانب سے پرجادھوانی یاترا کے سلسلے میں ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ اس جلسے میں کانگریس کے سینئر رہنما سدارامیا سمیت ریاست کے تمام اعلیٰ رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانگریس نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔ Prajadhoni Yatra In Bidar

بیدرمیں کانگریس  پارٹی کی پرجادھونی یاترا

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 2:10 PM IST

بیدرمیں کانگریس پارٹی کی پرجادھونی یاترا

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر میں پرجادھوانی یاترا کے سلسلے میں منعقدہ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما سدارامیا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جی نے کہا تھا کہ اچھے دن آئیں گے لیکن کسی کے اچھے دن نہیں آئے۔ نوجوانوں کو روزگار ملا نہ کسانوں کے اپنے مسائل حل ہوئے نہ مہنگائی پر قابو پایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں چند افراد کو چھوڑ کر تمام لوگ پریشان ہیں۔کسی کو روزگار کی تلاش ہے تو کو اپنے کنبے کے پیٹ بھرنے کی کوشش میں مصروف ہے لیکن انہیں حکومت کی جانب سے مدد نہیں مل رہی ہے۔ حکومت دعویٰ اور وعدے کے کھیل میں مصروف ہیں اور عام لوگ مہنگائی اور بے روزگار سے نجات پانے کے لیے جدوجہد میں ہیں۔

سدارامیا نے مزید کہا کہ ملیکارجن کھرگے کی کوششوں کے نتیجے میں، 371J ترمیمی ایکٹ نافذ ہوا۔ کلیان کرناٹک کے بہت سے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر بن گئے۔ کانگریس نے کلیان کرناٹک کی ترقی کے لیے 1500 کروڑ کی گرانٹ دی تھی۔ بسواراج بومئی والی ریاستی حکومت نے علاقے کلیان کرناٹک کا کی ترقی کو لے کر غیر سنجیدہ ہے ۔ پارٹی کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بیدر ضلع کہ تمام اسمبلی حلقہ جات میں پارٹی جس امیدوار کو بھی ٹکٹ دے اس کی جیت کے لیے بھرپور محنت کریں۔

کانگریس کے رہنما اور سابق اقلیتی وزیر ضمیر احمد خان نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقلیتوں کی پارٹی ہے۔ کانگریس نے کبھی ذات پات کی سیاست نہیں کی ۔ کانگریس پارٹی اپنے دورِ اقتدار میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے عوام سے ووٹ مانگتی ہے۔ وہیں بی جے پی حکومت اپنے اقتدار اور پیسوں کی بدولت حکومت میں آنا چاہتی ہے۔ بیدر ضلع کے تمام اسمبلی حلقہ جات کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی۔ بیدر سے رکن اسمبلی رحیم خان اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست میں جب کانگریس کی حکومت تھی اس وقت وزیر اعلیٰ سدارامیا بیدر کی ترقی کے لیے فنڈ مختص کیے تھے۔ بیدر علاقے میں ترقیاتی کام بھی ہوئے۔ اسی بنیاد پر انہیں رکن اسمبلی منتخب کیا گیا۔ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بیدر کے لوگ کانگریس کی جیت میں اہم رول ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Elections 2023 کرناٹک انتخابات پر گلبرگہ شمال کے عوام رائے، ای ٹی وی بھارت کی گراؤنڈ رپورٹ

اس موقع پر بسواراج رائریڈی، ایم بی۔ پاٹل، کے پی سی سی کے ورکنگ صدر ایشور کھنڈرے، سابق وزیر ضمیر احمد خان، ایم ایل اے راج شیکھر پاٹل، رحیم خان، اجے سنگھ، قانون ساز کونسل کے ارکان پرکاش راٹھوڑ، اروند کمار ارالی، ریاستی مائناریٹی سیل کے نائب صدر عبدالمنان سیٹھ، چندر شیکھر پاٹل، بھیم راؤ پاٹل، کے پی سی سی جنرل سکریٹری میناکشی سنگرام، سابق ایم ایل اے اشوک کھینی۔ ، قانون ساز کونسل کے سابق رکن وجے سنگھ، اے آئی سی سی کے رکن آنند دیوپا، دھنراج ، کے پی سی سی کے سابق سکریٹری روہیداس کانگریس ضلع یونٹ کے صدر بسواراج جباشیٹی، سنجو کمار، فاطمہ صادق جویریہ ، کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر قائدین و کارکنان کے ساتھ عوام کی کثیر تعداد نے اس اجلاس میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.