ریاست کرناٹک کا عام بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا آج دوپہر کو 2021-22 کا بجٹ پیش کریں گے کیوں کہ ان کے پاس فینانس پورٹ فولیو بھی ہے۔ جولائی 2019 سے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے یہ موجودہ 8 ویں بار ہوگا جب وہ بجٹ پیش کریں گے۔
چونکہ یدی یورپا نے چوتھی بار 26 جولائی 2019 کو ریاست کی باگ ڈور سنبھالی تھی، جے ڈی ایس کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے مالی بجٹ فروری 2019-20 کے لئے 8 فروری 2019 کو پیش کیا تھا اور اس کے بعد ان کی حکومت گرگئی تھی، جس کے بعد یدی یورپا نے ریاستی بجٹ ایوان میں پیش کیا۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے مالی سال 2020-21 کے لئے 5 مارچ، 2020 کو برسراقتدار بی جے پی حکومت کا ایک مکمل بجٹ پیش کیا اور گذشتہ سال کے وسط مارچ میں ریاست میں وبائی امراض کے پھیلنے کے سبب اسمبلی میں پیش ہوتے ہی اس کو منظور کرلیا گیا۔
تقریبا ایک سال سے معمول کی زندگی کو درہم برہم کرنے والے وائرس کے سبب اور اس کے اندیشوں کو پس پشت رکھتے ہوئے توقع کی جارہی ہے کہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں اور خواتین کی فلاح و بہبود پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ "ریاستی بجٹ ترقیاتی کاموں اور خواتین کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے گا۔ ریاست کی تمام خواتین کے لئے یہ میری یقین دہانی ہے،" یہ وہ الفاظ ہیں جو یدی یورپا نے ایک ہفتہ قبل اپنے آبائی ضلع شیوموگا میں ایک عوامی تقریب میں کہا تھا۔