بنگلور: ملک میں سیاسی و سماجی حالات پیچیدگی کا شکار ہیں، انسانی و دستوری حقوق کی پامالی کے واردات میں تیزی سے اضافہ ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔ ایسے افسوسناک حالات میں 'فورم فار ڈیموکریسی اینڈ کمیونل ایمیٹی'کی جانب سے ایک اہم اجلاس بعنوان 'دستوری اقدار کے فروغ میں سویل سوسائٹی کا رول' کا اہتمام کیا گیا، جس میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی اور ملک میں پھیلی مزہبی منافرت و نفرت انگیزی کی سخت مذمت کی۔
اس موقع پر کرناٹک ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس ناگ موہنداس Justice Nagamohan Das نے کہا کہ فسطائی طاقتوں کی جانب سے آئے دن متنازعہ و عوام مجالف ایجنڈا لایا جارہا ہے۔ جس سے لوگ اضطراب کا شکار ہیں۔ جسٹس ناگ موہنداس نے عوام سے اپیل کی کہ ان حالات میں سول سوسائٹی متحد ہوکر اٹھ کھڑی ہو اور ملک کے دستوری اقدار کی حفاظت کرے۔
یہ بھی پڑھیں: Loudspeakers Ban At Mosques: مساجد کے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا مطالبہ