ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری کے ہرےکیرو شہر میں عوام اپنے اپنے گھروں میں نماز تراویح اور روزہ افطاری کا اہتمام کر تے کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ہاویری کے اردو سی آر پی محمد فاروق نے ای ٹی وی بھارت کو بناتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے بڑی برکت وعظمت والا مہینے مناجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے تاکہ ہجوم نہ ہو۔ اس مقصد سے مسجدوں میں باجماعت نماز ادا کر نے پر پابندی لگائی ہے۔ اس لیے عوام اپنے گھروں میں ہی نماز اور روزہ افطاری کا اہتمام کر یں۔ اور ملک کی امن وسلامتی اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کر یں۔ اپنے گھروں میں ہی ماہ رمضان کی عبادتوں کو کر تے رہے۔ انہوں نے عوام سے سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل بھی کی۔