بیدر: کرناٹک کے ضلع بیدر جنوب کے کانگریس لیڈر چندرا سنگھ کو ٹکٹ نہ دینے پر ان کے حامیوں اور کارکنان نے ایک زبردست اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں چندرا سنگھ نے اپنی حامیوں اور مقامی کارکنان کی تائید کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات میں بیدر جنوب اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے کانگریس لیڈر چندر سنگھ نے اعلان کیا ہے ۔کہ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کریں گے ۔ بیدر تعلقہ کے کمٹھانہ میں منعقد کانگریس قائدین، کارکنوں اور حامیوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ آپ کے اصرار پر میں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آخر تک آپ سب میرے ساتھ رہیں گے۔ میرا مقصد بیدر جنوب حلقہ کی ترقی ہے۔ سیاسی میدان میں سرگرم کارکنوں کو سیاسی اور معاشی طور پر ترقی دینا ھے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی ترقی اور سیاسی میدان کی ترقی کے لیے میدان میں ضرور اتروں گا۔ انہوں کہا کہ سیاسی خاندانی پس منظر سے ہونے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ تاہم میں سابق وزیر اعلیٰ دھرم سنگھ اپنے داماد کے طور پر خاندان کو درمیان میں لا رہے ہیں۔ میں نے ٹکٹ ان کے داماد کے طور پر نہیں مانگا تھا۔ میں نے 12 سال پارٹی کو منظم کیا اور ٹکٹ مانگا۔ مگر پارٹی نے مجھے ٹکٹ نہیں دیا اس بار بیدر جنوب حلقہ کے کانگریس کارکنوں کو طاقت دکھانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Karnataka Assembly Election 2023 کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کی تاریخوں کا اعلان آج
اشوک کھینی جن کو پارٹی نے اس بار بھی ٹکٹ دیا ہے اس بار وہ 5 ہزار ووٹ بھی نہیں لیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ موجودہ رکن اسمبلی بیدر جنوب بنڈپا قاسم پور نے دو بار وزیر اور تین بار ایم ایل اے کے طور پر کیا کام کیا؟ جب کووڈ آیا تو بنڈپا قاسم پور گھر سے باہر نہیں نکلے۔ اور اشوک کھینی امریکہ میں تھے۔اور بی جے پی صرف یقین دلاتی ہے۔ چاہے جتنا بھی دباؤ آجائے میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ اس بار میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ خاندانی دباؤ کے سامنے نہیں جھک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ چندر سنگھ کو الیکشن نہیں لڑنا چاہیے مجھے ٹکٹ نہ دینے کی صرف ایک ہی وجہ تھی کہ اگر میں انتخابات جیت گیا تو اگلے 30-40 سال تک میدان نہیں چھوڑوں گا انہیں اس بات کا خوف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سے لے کر ریاستی سطح تک سبھی نے مجھے اس بار ٹکٹ دینے کا یقین دلایا تھا مگر ایک سازش کے تحت میرا ٹکٹ کٹ کر دیا گیا ۔ اس موقع پر مقامی لیڈر ان یوسف علی جمعدار ، نارائن راؤ منللی، سابق ضلع پنچایت ممبر افروز خان، ششی کانت پاٹل چاولی، ڈاکٹر. این اے قادری، شیوراج نیل وغیرہ نے خطاب کیا اور چندر سنگھ کو اس بار باغی امیدوار کے طور پر مقابلہ کرنے کی تاکید کی۔نمایاں افراد میں غوث الدین ، اشوک ریڈی، وجے ناتھ ، ناگاشیٹی ، ملیکارجن قاسم پورہ، وجے کمار ، جیمز کولارا، ماروتی ماسٹر، دسرتھ، پرکاش، صابر، سدھاکر، شنکریپا شامل تھے۔