بیدر: ہندوستان میں آرٹ اور دستکاری کو عام لوگوں کی زندگی اہم مقام حاصل ہے۔ ہندوستان کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک میں بھی ہندوستانی دستکاری کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ Didri ART Work Is Now Dyeing In Karnataka
وہیں کرناٹک کے ضلع بیدر کا آرٹ بھی پوری دنیا میں مشہور ہے لیکن آج یہ مشہور فن زوال پذیر ہے۔ اس سے وابستہ لوگوں میں بھی اس فن کے تئیں دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے۔ ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں بیدری آرٹ اس وقت زوال پذیر ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں میں اس فن کو لے کر دلچسپی میں بھی کمی آئی ہے۔ عدم دلچپسی کی وجہ سے بیدری فن اور دستکاری دم توڑنے لگی ہے۔
کرناٹک کی حکومت بھی اس فن کو بچانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیا جس سے کی وجہ سے اس فن سے وابستہ لوگوں میں مایوسی پائی جارہی ہے۔ گاریگروں کی کمی بھی ایک اہم مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ کاریگر محمد ایوب نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ گزشتہ پچیس برسوں سے بیدری ورک کا کام کرتے ہیں۔ بیرونی ممالک کے سیاح جب یہاں آتے ہیں تو اس کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے بعد کاروبار ٹھپ رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:HAM Spokesperson Danish Rizwan Resigns عصمت دری کے الزام کے بعد دانش رضوان عہدے سے مستعفی
محمدصابر نے بتایا کہ وہ گزشتہ بیس برسوں سے یہ کام کر رہے ہیں۔ لاک ڈاون میں ہم کاریگروں کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ آج بھی مختلف مسائل سے ہم دو چار ہیں۔ عبدالرؤف نے بتایا کہ یہ ان کا خاندانی کام ہے۔ انہوں نے اپنے والد سے یہ کام سیکھا ہے۔ آج میرے بچے بھی یہ کام کر رہے ہیں لیکن کاریگر کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ فن کے ماہر مزدور نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Didri ART Work Is Now Dyeing In Karnataka