بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی اور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چنابسوانا نے روڈ سیفٹی مہم کی تشہیر کرتے ہوئے سائیکل کے ذریعہ اپنے دفتر پہنچے ۔انہوں نے عام لوگوں سے موٹرسائیکل یا پھر گاڑی چلاتے وقت روڈ سیفٹی کا پورا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے جس سے وہ حادثات سے بچ سکتے ہیں۔
ڈی سی اور ایس پی کو سائیکل پر سوار دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ گووند ریڈی نے کہا کہ میں اور ایس پی آج سائیکل پر دفتر گئے تاکہ عوام میں سائیکل کے استعمال کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو بائیک کے بجائے سائیکل دیں۔ اس سے صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔
ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چنابسوانا نے کہاکہ عام لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو موٹرسائیکل چلاتے وقت ٹریفک ضابط کا پورا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ ٹریفک ضابط کی خلاف ورزی کا مطلب حادثہ ہوتا ہے۔لوگوں کو اپی اور اپنے گھروالوں کے لئے روڈ سیفٹی پر پوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرناٹک گورنمنٹ ڈگری کالجوں کے گیسٹ لیکچررس کا مسلسل 10 دن احتجاجی دھرنا جاری
انہوں نے کہاکہ پورے معاملے میں روڈ سیفٹی ویک کا اہتمام کیا جاتا ہے۔لوگوں میں روڈ سیفٹی کو لے کر دلچسپی بڑھی ہے ۔لوگ روڈ سیفٹی مہم کا حصہ بھی بن رہے ہیں۔روڈ سیفٹی مہم سے سڑک حادثات میں کمی آ رہی ہیں ۔انہوں نے نوجوانوں سے موٹرسائیکل چلاتے وقت ٹریفک ضابطوں کا سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔