ETV Bharat / state

بیدر بلدیہ کمشنر کی عوام سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل - ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر

Bidar Commissioner Appeal: ضلع بیدرمیں کوڑا کرکٹ کے انباروں سے لوگوں کو درپیش مسائل کے درمیان بلدیہ کے کمشنر شیوراج راتھوڑ نے کہا کہ انتظامیہ صاف صفائی کے کاموں پر پوری توجہ دے رہی ہے۔ مقامی باشندوں کو بھی تھوڑی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے اپنے اپنے محلوں کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

بلدیہ کمشنر کی عوام سے بیدر کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 1:04 PM IST

بلدیہ کمشنر کی عوام سے بیدر کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں کوڑا کرکٹ کے انباروں سے لوگوں کو درپیش مسائل کے درمیان بلدیہ کے کمشنر شیوراج راتھوڈ نے کہاکہ انتظامیہ صاف صفائی کے کاموں پر پوری طرح سے توجہ دے رہی ہے۔مقامی باشندوں سے اپیل ہے کہ وہ صفائی ملازمین کے ساتھ تعاون کریں تا کہ علاقے کو صفا ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

بلدیہ کمشنر شیوراج راتھوڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں صبح میں راؤنڈ پر نکلتا ہوں یہ دیکھنے کے لیے کہ محکمہ بلدیہ کے صفائی ملازمین کس طرح سے کام کر رہے ہیں صفائی ملازمین کے کچرہ اٹھانے کے بعد شہر کے مختلف محلہ جات میں کچرا اٹھانے والی گاڑی کہ گزر جانے کے بعد اکثر محلہ جات میں لوگ کچرا لا کر پھینک رہے ہیں۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ لوگ اس وقت کچرا گاڑی میں نہیں ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کا باشعور ہونا وقت کی اہم ضرورت: جماعت اسلامی ہند

انہوں نے کہا کہ میں شہر کی تمام عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جب گاڑی اپنے اپنے محلہ جات میں آئے تو کچرا صرف کچرا اٹھانے والی گاڑی میں ہی ڈالیں کچرا سڑکوں کی کنارے پھینکنے سے ہوا سے یہ کچرا نالیوں میں چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے پانی رک جاتا ہے اور پانی رکنے سے مچھر پیدا ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مضر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.