ETV Bharat / state

بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 10:41 AM IST

کرناٹک میں ضلع پنچایت اور محکمہ تعلیمات کے اشتراک سے سنہ 2020/21 کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

کرناٹک میں ضلع پنچایت اور محکمہ تعلیمات کے اشتراک سے سنہ 2020/21 کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں یوم اساتذہ کے تحت ضلع پنچایت اور محکمہ تعلیمات کے اشتراک سے سنہ 2020/21 کے ضلع سطح کے یوم اساتذہ پروگرام انعقاد عمل میں آیا۔ اور اس تقریب میں 12 اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

اس تقریب کے موقع پر ضلع بھر سے کل 12 اساتذہ کو ضلع کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا، جس میں سرکاری اردو ہائی سکول سگر شریف متعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر کی معلمہ نوید انجم اور سرکاری اردو پرائمری سکول ورکنلی کی معلمہ بھی شامل ہیں، جنہیں تہنیت پیش کی گئی۔

یادگیر کے ضلع بننے کے بعد گزشتہ دس برسوں میں بہت کم ایسا ہوا ہے جب اردو میڈیم کے دو ٹیچرز کو ایک ساتھ ضلع سطح کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہو۔

اس موقع پر ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریہ ضلع پنچایت صدر بسن گوڈا پاٹل، شلپا شرما، سرینواس ریڈی کے علاوہ کرناٹک راجیہ سرکاری ایمپلائز ایسوسی ایشن اور محکمہ تعلیمات کے افسران مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ نوید انجم اور قمرالنساء کومحکمہ تعلیمات کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل ہونے پر سرکاری ہائی سکول سگر کی صدر معلمہ تاج سلطانہ وہ دیگر اساتذہ نے مبارک باد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.