ETV Bharat / state

بسوا کلیان ضمنی انتخابات، ووٹوں کی گنتی

ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر اس کام کی نگرانی کے لیے دو کاؤنٹنگ آبزرور رہیں گے۔ 27 اپریل کو ہوئے انتخابات میں جملہ 326 پولنگ بوتھس میں رائے دہی ہوئی تھی۔ صبح سات بجے سے قبل کاونٹنگ مراکز پر تمام امیدواروں کے ایجنٹز اور رائے شماری کے ایجنٹز کو لازمی طور پر حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی۔

بسوا کلیان ضمنی انتخابات آج رائے شماری
بسوا کلیان ضمنی انتخابات آج رائے شماری
author img

By

Published : May 2, 2021, 10:00 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے حلقہ اسمبلی بسواکلیان کے ضمنی انتخابات کی کاونٹنگ کے کام کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر رام چندرن کی اطلاع کے مطابق بھومی ریڈی کالج بیدر میں تین کاؤنٹنگ ہال لگائے گئے ہیں۔ ہر کاؤنٹنگ ہال میں چار ٹیبل رکھے گئے ہیں۔ کاونٹنگ کے کام کے لیے 20 سوپروایزرز، مائیکرو آبزرورز اور اسسٹنٹز متعین رہیں گے۔

ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر اس کام کی نگرانی کے لیے دو کاؤنٹنگ آبزرور رہیں گے ۔ 27 اپریل کو ہوئے انتخابات میں جملہ 326 پولنگ بوتھس میں رائے دہی ہوئی تھی۔ صبح سات بجے سے قبل کاونٹنگ مراکز پر تمام امیدواروں کے ایجنٹ اور رائے شماری کے ایجنٹ کو لازمی طور پر حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی۔

ضلع انتظامیہ نے کہا کہ کامیابی کے جلوس پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔کورونا کے پیش نظر احتیاطی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے رائے شماری مرکز کو آنے والے ایجنٹز کو کورونا کی منفی رپورٹ کے ساتھ آنا ہوگا۔رپورٹ مثبت ہونے پر رائے شماری مرکز میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.