ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے بعد اضافی بجلی بل سے عوام پریشان - شیواجی نگر

لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ساتھ ہی عوام کی پریشانیوں کی ابتداء ہوچکی تھی، خاص کر غریب و متوسط طبقے نہایت کرب و اضطراب میں مبتلا ہیں۔ اس دوران کرناٹک کے شہر بنگلور میں بجلی بل دگنا، تین اور چار گنا آنے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اضافی بجلی بل سے عوام پریشان
اضافی بجلی بل سے عوام پریشان
author img

By

Published : May 24, 2020, 5:57 PM IST

ان حالات میں جب لوگوں کے گھر بجلی بل آئے تو ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا یہ دیکھ کر کہ ان کے بجلی بل دگنے ہوگئے جبکہ کچھ لوگوں کے بجلی بلی تین اور چار گنا بڑھ کر آئے۔

اضافی بجلی بل سے عوام پریشان، ویڈیو

حیرت اس بات پر ہے کہ اس کے متعلق بجلی بورڈ یا متعلقہ محکمہ سے بھی کوئی وضاحت نہیں آئی۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے شیواجی نگر کے متعدد علاقوں میں لوگوں سے بات کی کہ انہیں موصول ہوئے بجلی کے بل کے متعلق کیا رد عمل ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ 'لاک ڈاؤن ہمارے لیے کسی ظلم سے کم نہیں، اس سے نہ صرف ہم کام سے دور رہے بلکہ کوئی بھی آمدنی کا ذریعہ نہ رہا اور کھانے کے بھی لالے پڑے ہیں، لہٰذا حکومت لاک ڈاؤن کی مدت تک بجلی کے بل کو پوری طرح معاف کرے یا کم از کم اس تضاد کو فوری طور پر دور کرے۔

اس مسئلے کی وضاحت کے لیے ای ٹی وی بھارت نے متعلقہ حکام سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.