ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ٹریفک پولیس نے عوام کو ٹریفک کے قوانین و ضوابط پر عمل کر نے اور ماسک لگا کر گاڑی چلانے کے لیے بیدار کیا۔
اس موقع پر ٹریفک پولیس انسپکٹر بھارتی نے کہا کہ 'ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اس بیداری مہم کا مقصد عوام کو بیدار کرنا ہے تاکہ سڑک حادثات پر قابو پایا جا سکے، یہ بیداری مہم ہی ایک ذریعہ ہے جس سے سڑک حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے، اس بیداری مہم میں عوام کو ٹریفک کے قوانین وضوابط سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔'
ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قانون عوام کی حفاظت کے لیے ہے، جہاں بھی کہیں سگنل ہے اس پر عمل کیا جائے، موٹر سائیکل سوار ہیلمیٹ اور کارسوار بیلٹ لگا کر گاڑی چلائیں اور کورونا کے دور میں ماسک پہن کر باہر نکلیں۔
انسپکٹر بھارتی نے بتایا کہ جوبھی ٹرافک قانون کی خلاف ورزی کر ے گا اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، اس لیے عوام ٹرافک قانون پر عمل کرتے ہوئے اپنی حفاظت کو خود یقینی بنا سکتے ہیں، راستوں پر 'نو پارک زون' میں گاڑیاں نہیں لگایا جائے، وغیرہ سے متعلق لوگوں کو بیدار کیا گیا، تاکہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جا سکے۔'