ETV Bharat / state

Award to Top Students of Yadgir: یادگیر میں ٹاپ کرنے والی طالبات کو مبارکباد

ضلع یادگیر میں ڈاکٹر پرویز نے کہا کہ 'میں تمام طالبات کو مبارکباد Congratulations to all top students of Yadgir دیتا ہوں اور ساتھ ہی ان کے والدین کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی۔'

Award to top students of Yadgir
Award to top students of Yadgir
author img

By

Published : Jan 2, 2022, 12:16 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں محبان اردو یادگیر Muhibbane Urdu Yadgir کے زیر اہتمام 10ویں جماعت میں ضلعی سطح پر ٹاپ آنے والے طالبات کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ Awarded to top students of Yadgir سے نوازا گیا۔

یادگیر میں ٹاپ کرنے والی طالبات کو مبارکباد

اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر رفیق سوداگر صدر انجمن محبان اردو نے کی جبکہ ڈاکٹر پرویز کاڈلور، قاضی محمد امتیاز الدین صدیقی صدر رابطہ ملت کمیٹی یادگیر، منصور احمد افغان صدر قدیم عیدگاہ کمیٹی، محمد بشیر احمد محکمہ تعلیمات نے بطور مہمان شرکت کی۔

اس موقع پر 10ویں جماعت کی اردو میڈیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو تہنیت پیش کی گئی۔ ایوارڈ حاصل کرنے والی طالبات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کرناٹک پبلک اسکول رنگم پیٹ شورا پور کی طالبہ ثانیہ سمرین نے کہا کہ 'سب سے پہلے میں اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 'میں آگے چل کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔'

طالبہ ثانیہ شافیہ نے کہا کہ 'میرا دسویں جماعت میں ضلعی سطح پر پہلا مقام آیا ہے۔ 91 فیصد مارکس حاصل کیے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ میں قوم کی خدمت کر سکوں۔'

طالبہ فرحت تسکین نے کہا کہ 'میں انجمن محبان اردو یادگیر کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھے ایوارڈ سے نوازا۔ طالبہ نے کہا کہ 'زیر تعلیم بچے محنت سے تعلیم حاصل کریں اپنے اسکول اور والدین کا نام روشن کریں۔'

ڈاکٹر پرویز بطور مہمان شرکت کی اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'میں تمام طالبات کو مبارکباد دیتا ہوں اور ساتھ ہی ان کے والدین کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی لڑکیوں کی تعلیم پر Special focus on girls education خصوصی توجہ دی۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں مادری زبان کے علاوہ علاقائی زبان کنڑا اور انگریزی کو بھی سیکھنا چاہیے کیونکہ ریاستی زبان پر عبور ہونا بہت ضروری ہے جہاں تک انگریزی تعلیم کی بات ہے تو اعلی تعلیم انگریزی زبان میں ہیں پڑھنا پڑتا ہے اپنے ارادوں کو پورا کرنے کے لیے انگریزی تعلیم کا حاصل کرنا اور اس پر گرفت رکھنا نہایت ضروری ہے۔'

ڈاکٹر رفیق سوداگر صدر انجمن محبان اردو یادگیر نے کہا کہ 'یہ 8واں تہنیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ آئندہ سال دسویں اور بارہویں جماعت میں کامیاب طلبہ و طالبات کے لیے کیریر گائیڈینس تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس سے بچوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے میں مدد ہوگی۔

برہان الدین اظہر نے مہمانوں کا استقبال کیا جب کہ سید ساجد حیات نے اس اجلاس کی نظامت فرمائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.