ETV Bharat / state

Award To Guru Nanak Dev Engineering College گرونانک دیوانجنٕیرنگ کالج کو ایوارڈ سے نوازا گیا - Award To Gurunanak Dev Engineering College

دہلی میں منعقدہ 16ویں بین الاقوامی تعلیمی قیادت اورہنرمندی کی ترقی کی سربراہی کانفرنس میں بیدرکے ممتاز گرونانک دیو انجینئرنگ کالج کو دیہی علاقوں میں اپنی سماجی خدمات کے لیے ایوارڈ ملا ہے۔

گرونانک دیوانجنٕیرنگ کالج کو ایوارڈ سے نوازا گیا

author img

By

Published : May 29, 2023, 3:09 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک میں بیدر ضلع تاریخی شہر کے علاوہ تعلیمی نقطہ نظر سے بھی ریاست بھر میں مشہور ہے۔ یہاں پر کئی ایسے تعلیمی ادارے ہیں جو نہ صرف ریاست بلکہ قومی سطح پر اپنی تعلیمی خدمات کے عوض جانے پہچانے جاتے ہیں۔ یہاں تعلیمی اداروں میں سے ایک تعلیمی ادارہ گرونانک انجینئرنگ کالج بیدر بھی ہے۔
دہلی میں منعقدہ 16ویں بین الاقوامی تعلیمی قیادت اور ہنر مندی کی ترقی کی سربراہی کانفرنس دہلی میں منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں بیدر کے ممتاز گرو نانک دیو انجینئرنگ کالج کو دیہی علاقوں میں اپنی سماجی خدمات کے لیے سب سے معتبر ایوارڈ ملا ہے۔ سری نانک جھیرا صاحب فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر ایس بلبیر سنگھ اور گرو نانک ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر ڈاکٹر ریشما کور کو ASCOM نیشنل بورڈ آف ایجوکیشن، دہلی نے اعزاز سے نوازا ہے۔ اس موقعے پر نائب صدر ریشما کور نے کہا کہ گورو نانک دیو انجینئرنگ کالج کلیان کرناٹک میں گزشتہ 54 سالوں سے تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ گرو نانک دیوا انجینئرنگ کالج بیدر سری نانک جھیرا صاحب فاؤنڈیشن کے زیر انتظام مختلف اسکولوں اور کالجوں میں اپنا منفرد کردار ادا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: Rajasthan Cabinet راجستھان کی معاشی، سماجی اور تعلیمی ترقی کے لیے پینتیس تجاویز پرکابینہ کی منظوری

انہوں نے کہا کہ اس کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء نے ملک اور بیرون ملک کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے کر کالج اور ضلع بیدر کا نام روشن کیا۔ اسی طرح ہم دیہی علاقوں میں مسلسل سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ اعزاز ملنے پر بہت خوشی ہوئی ہے اور اس سے انہیں مستقبل میں مزید خدمات انجام دینے کا حوصلہ ملا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.