شہر بنگلور کے السور میں منعقد 515 آرمی بیس ورکشاپ میں آرمی ورکرز یونین نے "ای ڈی ایس او" ایکٹ کو مزدور مخالف قرار دیتے ہوئے اسے ’’ جمہوریت کا سیاہ دن ‘‘ قرار دیا اور مذکورہ قانون کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ "ای ڈی ایس او" ایکٹ کو راجیہ سبھا میں بی جے پی نے بغیر کسی بحث و مباحثہ کے منظوری دے دی ہے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے زرعی قوانین اور پیگاسس جاسوسی جیسے معاملات کی خلاف ورزی میں پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی ہورہی ہے۔
بنگلور: کورونا اور مہنگا ئی سے چھوٹے کاروباری پریشان
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ پرتی رکشا مزدور سنگھ کے قومی صدر تھیرو کمار نے بتایا کہ اس سے قبل فیڈریشن نے "ای ڈی ایس او" ایکٹ کی مذمت میں ایک قرار داد کو منظوری تھی جو 30 جون کو جاری کی گئی تھی اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ای ڈی ایس او 2021 دفاعی شعبے میں کارپوریٹائزیشن اور نجکاری کے خلاف جدوجہد کو آنے والے دنوں میں مزید تیز کیا جائے گا۔
تھیرو کمار نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا یہ بل کالا قانون ہے جس سے ملک بھر میں برسر روزگار تقریباً 1 لاکھ مزدوروں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
اس احتجاج میں آل انڈیا ڈیفنس ورکرز کے صدر تھیرو کمار، 515 بھوسنا ورکشاپ ورکرز یونین کے صدر سرینواس، سکریٹری بھگت بھیشت، نائب صدر سمیع اللہ خان، راجشیکر اورتھکر، کرشنا کمار، کرشنا گوڑا اور آدتیہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔