فرحال آٹھویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ انہوں نے ایک ملکی سطح کے ایک مقابلہ میں حصہ لیا تھا جس میں 1لاکھ 30 ہزار سے زائد بچے شریک تھے۔ اس مقابلہ میں انہوں نے اپنے پروجیکٹ کے تحت ایک ایسی 'ایکوا سیور' مشین ایجاد کی جس سے سولر واٹر ہیٹر سے آنے والے ٹھنڈے پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ اس کے لیے انہیں اول پوزیشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے دارالحکومت دہلی میں انہیں اس ایوارڈ سے نوازا۔
اس کارہائے نمایاں پر یادگیر شہر پہچنے کے بعد مختلف تنظیموں کی جانب سے انہیں تہنیت پیش کی گئی اور ان کے لیے اعزازی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
شہر کے مسجد صدر دروازہ کی انتظامیہ کمیٹی نے بھی تہنیتی اجلاس کا انعقاد کیااورطالب علم کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر مولانا نظام الدین برکاتی خطیب و امام مسجد صدر دروازہ نے کہا کہ ہمیں اس ہونہار طالب علم کو تہنیت پیش کرتے ہوئے کافی مسرت ہو رہی ہے اور اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی اس بچے کو قوم ملت و ملک میں نمایاں کارنامہ انجام دینے کی صلاحیت عطا فرمائے۔
مجیب اللہ نے کہا کہ محمد فرحان احمد اس سے قبل بھی کئی پراجیکٹ تیار کرکے سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مفتی فیاض احمد نے مسجد صدر دروازہ کی انتظامیہ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی اخلاقی و سماجی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے اس ہونہار طالب علم کو تہنیت پیش کرتے ہوئے اس بچے کی ہمت افزائی کی جس کے لیے کمیٹی کے تمام احباب قابل مبارکباد ہیں۔
انعام یافتہ طالب علم محمد فرحان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس مقابلے میں حصہ لیا تھا اس میں ایک لاکھ 30ہزار بچوں نے حصہ لیا تھا اللہ کا کرم ہے کہ ان کے پراجیکٹ کے لے انہیں اول پوزیشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
محمد فرحان نے ملک بھر کھے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیمی سطح پر بھرپور تعاون کریں۔
یہ بھی پڑھیں: یادگیر: اساتذہ وطلبا کے لیے تہنیتی پروگرام
انہوں نے کہا کہ آج انہیں جو کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے وہ ان کے والدین اور اساتذہ کی بے پناہ توجہ، ان کی ودعاؤں اور خود ان کی محنت کا ثمرہ ہے۔