کل ہند مجلس تعمیر ملت میں ارکان کو منتخب کرنے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس اجلاس کی صدارت حیدرآباد کے کل ہند مجلس تعمیر ملت کے جنرل سیکرٹری وہاج الدین صدیقی نے کی۔ اس موقع پر کل ہند مجلس تعمیر ملت کے قومی ارکان عاملہ عمر احمد شفیق عزیر اللہ سرمست موجود رہے۔
وہاج الدین صدیقی: جنرل سیکرٹری، کل ہند مجلس تعمیر ملت
اجلاس میں مجلس تعمیر ملت کے سابق صدر سید نثار احمد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
اس دوران عمر احمد شفیق عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ کو مجلس تعمیر ملت کا صدر منتخب رنے کا اعلان کیا۔