کیرالا کے جو ابراہم میتھوس نے بنگلور کی ایک اسکول ٹیچر کو دھوکہ دیا۔ ابراہم گذشتہ کچھ دنوں سے اپنے خاندان کے ساتھ بنگلور میں رہ رہا ہے اور وہ ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے۔
ابراہم عیش کی زندگی گذارنے کےلیے ڈیٹنگ ایپ کے ذریعہ لڑکیوں کو دھوکہ دیا کرتا تھا۔ اس نے ایک اسکول ٹیچر کو بھی اپنے جال میں پھنسا لیا۔ ایک سال قبل ڈیٹنگ ایپ کے ذریعہ ٹیچر سے دوستی کی اور اس نے اپنے آپ کو کاروں کا کاروباری ظاہر کیا۔
ٹیچر نے ابراہم کی باتوں پر یقین کرلیا اور اس سے شادی کرنے کےلیے بھی راضی ہوگئی۔ کچھ عرصہ بعد ابراہم نے ٹیچر کو فرضی پریشانیوں کا بارے میں بتایا اور کاروبار میں نقصان ہونے کی بات کی۔ ابراہیم نے ٹیچر سے بطور مدد 34 لاکھ روپئے مانگے، ٹیچر نے اس کی باتوں پر یقین کرلیا اور اسے 34 لاکھ روپئے دے دیئے۔
رقم ملنے کے بعد ابراہم نے اپنا فون بند کردیا اور فرار ہوگیا۔ بعدازاں ٹیچر نے بنگلور کے ویویکانگر پولیس اسٹیشن میں ابراہم کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی۔
پولیس نے ابراہم کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پولیس کو پتہ چلا ہے کہ ابراہم نے بہت سی لڑکیوں کو دھوکہ دیا ہے۔