ETV Bharat / state

یادگیر: کورونا وائرس سے 72 افراد متاثر

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آج ایک ہی دن میں کورونا وائرس سے 72 افراد کے متاثر ہونے کی رپورٹ آنے کے بعد شہر میں خوف کا ماحول سا چھا گیا ہے، یہ تمام لوگ ریاست مہاراشٹر سے آئے ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : May 23, 2020, 8:00 PM IST

کورونا وائرس سے 72 افراد متاثر
کورونا وائرس سے 72 افراد متاثر

یہ 72 کورونا وائرس سے متاثرہ افراد ضلع کے مختلف قرنطینہ سنٹر میں پائے گئے ہیں۔ ان تمام لوگوں کو ضلع یادگیر کے نئے سرکاری ہسپتال میں بھرتی کروایا گیا ہے۔

اس سے قبل ضلع یادگیر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 17 لوگ بھی زیر علاج ہیں اب تک ضلع یادگیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 89 ہے۔

ضلع انتظامیہ نے عوام سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی اپنے ایریا اور گاؤں میں دیگر ریاستوں سے آنے والے لوگوں کی اطلاع ضلع انتظامیہ کو دینے کی بھی اپیل کی ہے۔

کرناٹک میں کورونا کے اب تک 1959 معاملے مثبت پائے گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے کرناٹک میں مرنے والوں کی تعداد 142 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 608 ہو چک ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ ستائی ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3759 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 52721 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 52 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 19 لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.