سپریم کورٹ نے کل ہی ان 17باغی ارکان اسمبلی کو نااہل قراردیے جانے کے فیصلہ کو جائز ٹھہرایا تھا،لیکن انھیں اسمبلی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تھی۔
عدالت نے واضح کیا کہ پوری مدت کار کے لیے نااہل قرار دینے کا اسپیکر کا فیصلہ مناسب نہیں تھا۔سپریم کورٹ نے باغی ارکان کو اسمبلی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔
اس موقع پر وزیراعلی بی ایس یدیورپا نے سابق ارکان اسمبلی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائیگی اور ضمنی انتخاب کے لیے آپ کو ٹکٹ دیے جائیں گے اور آپ لوگوں کی جیت یقینی بنانے کے لیے ہرممکن مددکی جائیگی ۔