کرگل کے تمام سب ڈویژنوں میں ماتمی اجتماعات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس دوران ماسک کے استعمال، ہینڈ سینیٹائزرز، مناسب سماجی فاصلوں کی بحالی، تھرمل اسکریننگ کے استعمال اور دیگر مطلوبہ اقدامات جیسے روک تھام کے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔
کرگل ٹاؤن میں منعقد ہونے والی اہم اجتماعات میں 'انجمن جمعیت علما اثنا عشاریہ کرگل' اور 'امام خمینی میموریل ٹرسٹ' کے احاطے میں محرم الحرام کی مجالس انتطامیہ کے مقرر کردہ ایس او پیز اور مقررہ وقت میں منعقد کی جا رہی ہیں۔
ضلعی ہیڈکوارٹر سمیت دیگر گاؤں میں بھی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کو مجسٹریٹ اور محلہ کمیٹیوں کی کڑی نگرانی میں عمل کرایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال کورونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے ڈپٹی کمیشنر کرگل نے مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کی تھی لیکن بعد میں کرگل کی مختلف مذہبی تنظیموں کی گزارش پر انتظامیہ کی رہنما خطوط کے مطابق مذہبی اجتماعات اور مجالس منعقد کرنے کی اجازت دی تھی۔