ETV Bharat / state

دراس میں کرگل وجے دیوس منایا گیا - کورونا کے پیش نظر

آج ملک بھر میں کرگل وجے دیوس منایا جارہا ہے، دریں اثنا کورونا کے پیش نظر ملک میں وجے دیوس کے سلسلے مین بڑی تقریب منعقد نہیں کی گئی ہیں۔

kargil diwas
kargil diwas
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 3:37 PM IST

بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی قصبہ دراس میں کرگل وجے دیوس کی اکیسویں برسی کے موقع پر اُن فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے سال 1999 کے کرگل جنگ کے دوران قربانیاں پیش کیں۔

دریں اثنا کورونا کے پیش نظر امسال کرگل وجے دیوس کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی میں جنگی یادگاروں پر صرف پھول مالائیں چڑھانے کی تقریبات پر ہی اکتفا کیا گیا۔

دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ قوم کرگل جنگ کے جانبازوں کا ہمیشہ شکر گذار رہے گی۔

انہوں نے کہا 'قوم نے ہر سال 26 جولائی کو منائے جانے والے کرگل وجے دیوس کی اکیسویں برسی کے موقع پر جانبازوں کو یاد کیا، اس موقع کو بھارتی فوج کی کرگل، دراس اور بٹالک سیکٹروں میں پاکستانی فوج کی دراندازی پر شاندار فتح کے بطور یاد کیا جاتا ہے'۔

فائر اینڈ فیوری کورپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ نے قوم کی طرف سے دراس میں کرگل جنگ یادگار پر پھول مالا چڑھائی اور جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ کرگل وجے دیوس کے موقع پر ملک کے گوشہ وکنار میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا تھا اور اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب لداخ میں منعقد کی جاتی تھی لیکن امسال وہ سب تقریبات کورونا کی نذر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے
کرگل سے گلوان تک

بتادیں کہ 26 جولائی 1999 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے تین مہینوں پر محیط کرگل جنگ کے دوران کم سے کم 527 بھارتی فوجیوں نے قربانی پیش کی تھی۔

دراس میں قائم کرگل جنگ یادگار پر قریب پانچ سو سنگ مزار نصب ہیں جن پر قربانی پیش کرنے والے فوجی جوانوں کے نام کنندہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.