ETV Bharat / state

پی ایل ایف آئی کے خود ساختہ ایریا کمانڈر سمیت تین گرفتار - خود ساختہ ایریا کمانڈر

ایس ڈی پی او اویناش کمار نے بتایا کہ علاقے میں کام کرنے والے ٹھیکہ داروں، پتھر کاروباریوں اور بالو کاروباریوں کو مسلسل فون پر ڈرا دھمکا کر رنگداری اور لیوی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جس سے ترقیاتی کام متاثر ہو رہے تھے۔

arrested
arrested
author img

By

Published : Mar 13, 2021, 10:42 PM IST

جھارکھنڈ کے ضلع ہنٹر گنج تھانہ حلقے کے ججلو بازار واقع مایاپور موڑ کے قریب پولیس نے ممنوع تنظیم پیپلس لبریشن فرنٹ آف انڈیا (پی ایل ایف آئی) کے خود ساختہ ایریا کمانڈر سمیت تین انتہا پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ڈی پی او اویناش کمار نے ہفتے کے روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ علاقے میں کام کرنے والے ٹھیکہ داروں، پتھر کاروباریوں اور بالو کاروباریوں کو مسلسل فون پر ڈرا دھمکا کر رنگداری اور لیوی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جس سے ترقیاتی کام متاثر ہو رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کاروباریوں کی شکایت پر پولیس افسر کی جانب سے ایس ڈی پی او کی قیادت میں خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی تھی۔

مسٹر کمار نے بتایا 'ٹیم نے ہی اطلاع کی بنیاد پر خصوصی مہم چلا کر ماؤنوازوں کو ہتھیار کے ساتھ دبوچ لیا ہے۔ گرفتار ماؤنوازوں میں پی ایل ایف آئی کا ایریا کمانڈر اشیش عرف رتیش ٹائیگر جھارکھنڈ اور اجے عرف سلو اور راکیش یادو بہار کے رہنے والے ہیں۔ راکیش اور اجے کے خلاف جھارکھنڈ-بہار کے مختلف تھانوں میں کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں'۔

ایس ڈی پی او نے بتایا کہ گرفتار ماؤنوازوں کے پاس سے پولیس نے ایک پستول، ایک میگزین، 12 کارتوس، ایک موٹر سائیکل، مختلف کمپنیوں کے چار موبائل فون اور رنگداری وصولنے کے لیے استعمال کیے گئے سم کارڈ برآمد کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.