ETV Bharat / state

پلامو سے پی ایل ایف کا ایریا کمانڈر گرفتار

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پلامو کے حیدر نگر علاقے میں تلاشی کے بعد مپی ایل ایف آئی کے ایریا کمانڈر کیش کمار یادو315 بور کی رائفل کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایریا کمانڈر گرفتار
author img

By

Published : Sep 16, 2019, 7:29 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 8:55 PM IST

جھارکھنڈ میں نکسلیوں کے خلاف خصوصی مہم میں پلامو ضلع کے حیدر نگر تھانہ علاقہ سے پولیس نے پیپلس لبریشن فرنٹ آف انڈیا پی ایل ایف آئی کے ایریا کمانڈر مکیش کمار یادو عرف طوفان جی عرف ساکیت جی کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے لنڈا نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ پی ایل ایف آئی کا ایریا کمانڈر مکیش حیدر نگر کے کریمن ڈیہہ میں گذشتہ کچھ دنوں سے چھپ کر رہ رہا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اطلاع کی تصدیق کے بعد نکسلی ایریا کمانڈر کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم کی تشکیل کی گئی ۔
مسٹر لنڈا نے بتایا کہ خصوصی ٹیم نے حیدر نگر علاقے میں تلاشی مہم چلا کر پی ایل ایف آئی ایریا کمانڈر کو 315 بور کی رائفل کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار مکیش ضلع کے لیسلی گنج کے اوریا گاﺅں کا باشندہ ہے ۔ مکیش کے خلاف لیسلی گنج تھانہ سمیت دیگر تھانوںمیں کئی معاملات درج ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 8:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.