ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: انلاک 3 میں مزید چھوٹ کا اعلان - ۔ جلوس پر پابندی

جھارکھنڈ میں کورونا انفیکشن کی رفتار کو کم ہونے کے بعد ہی ریاستی حکومت کے ذریعہ نافذ کی جانے والی پابندیوں میں مسلسل کمی کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلی ہیمنت سورین کی صدارت میں منگل کو ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں مزید کئی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلی ہیمنت سورین
وزیراعلی ہیمنت سورین
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 10:38 PM IST

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس نے اب جمشید پور سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں شام 4 بجے تک تمام دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ وہیں اب ، شاپنگ مال اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز بھی کھول سکیں گے۔ اس کے علاوہ ، تمام سرکاری اور نجی دفاتر 50فیصدی انسانی وسائل کے ساتھ شام 4 بجے تک کھول سکیں گے۔

جبکہ سنیچر کی شام چاربجے سے سموار کی صبح چھ بجے تک تمام دکانیں (بشمول سبزی پھل کیرانہ کی دکانیں) بند رہیں گی ، اس دوران صحت کی دیکھ بھال کے ادارے اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ باقی پابندیاں پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلے کے مطابق ریاست میں ابھی سنیماہال،کلب، بار، انڈونمج ہال ، ملٹی پلیکس بند رہیں گے۔اسٹیڈیم ، جم ، سوئمنگ پول اور پارکس بند رہیں گے۔

وہیں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ آنگن واڑی مراکز بند رہیں گے لیکن مستفید افراد کو گھر پر کھانے کی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ 5 سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔

شادی میں زیادہ سے زیادہ 11 افراد شریک ہوسکتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ 20 افراد جنازے میں شریک ہوسکتے ہیں۔

مذہبی مقامات عقیدت مندوں کے لئے بند رہیں گے۔ جلوس پر پابندی جاری رہے گی۔ بس ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔

ریاست کے ذریعہ ہونے والے امتحانات ملتوی رہیں گے۔ میلوں اور نمائشوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ نجی گاڑی سے ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے کے لئے ، کسی دوسری ریاست سے جھارکھنڈ آنے کے لئے یا جھارکھنڈ سے دوسری ریاست جانے کے لئے ، ای پاس ضروری ہوگا۔ کچھ استثناء کو چھوڑ کر ، دیگر ریاستوں سے جھارکھنڈ آنے والوں کے لئے 7 دن کاہوم کورنٹائن لازمی ہوگا۔

عوامی مقامات پر ماسک پہننا اور سماجی دور برقرار رکھنا لازم ہوگا۔ حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے متعلقہ سیکشن کے تحت ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.