رام گڑھ سب ڈویژنل پولیس افسر انوج اراﺅں نے یہاں بتایاکہ اڑیسہ کے بھونیشور سے سامان اور جوانوں کو لیکر آرہی فوج کی گاڑی نیشنل ہائی وے ۔33 پر چٹو پالو گھاٹی میں بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی ۔
اس واقعے میں گاڑی ڈرائیور جوان کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔
مسٹر اراﺅں نے بتایاکہ زخمی جوانوں کو رانچی واقع فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ گاڑی کو کرین کی مدد سے باہر نکال لیا گیا ہے ۔ فوج کی چھ سے زائد گاڑیوں کا قافلہ ایک ساتھ چل رہا تھا ۔ جائے وقوع پر فوجی افسران پہنچ گئے ہیں۔ ڈرائیور جوان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے فوجی اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔