جھارکھنڈد کے ضلع پلامو میں واقع ہندوستان پٹرولیم کے گودام میں گیس لیک ہونے کی خبر ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایل پی جی کے اخراج کی وجہ سے کم از کم پانچ مزدور بیمار ہوگئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہیں، واقعہ کے بعد سے گودام کا منیجر مفرور بتایا جا رہا ہے۔
اس واقعہ میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔